سرگودھا کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں پسند کی شادی کے خواہش مند نوجوان لڑکالڑکی نے مبینہ طورخودکشی کرلی۔لاشیں طالبعلم کے گھر کے گیراج میں موجود کار کی ڈگری سے ملیں،دونوں یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔
پولیس کےمطابق 23سالہ طالبہ سرگودھا کی جامعہ میں زیر تعلیم تھی ۔وہ گھر سے اپنی سہیلی سے ملاقات کا کہہ کر نکلی تھی ۔جب دیرتک واپس نہ آئی تو گھروالوں نے تلاش شروع کی ۔
اس دوران لڑکی سیٹیلائٹ بلاک ڈی میں واقعہ ایک طالبعلم کے گھر کے گیراج میں موجود کار میں مردہ پائی گئی جبکہ لڑکے کی حالت بھی تشویشناک تھی جسے اسپتال پہنچایا گیا تو وہ بھی چل بسا ۔
تفتیشی افسر سب انسپکٹرامان اللہ کے مطابق دونوں شادی کے خواہش مند تھے ۔دونوں کار کی ڈگی میں موجود تھےاورمنہ سے جھاگ نکل رہاتھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ زہرخورانی سامنے آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔