• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل کی حرمت کیلئے محسن نقوی نے بالکل درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی

فائل فوٹوز
 فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کو نظرانداز کرنے پر پاکستانی ردعمل پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کی بنیاد انصاف، احترام اور کھیل کی روح پر رکھی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کھیل کی حرمت قائم رکھنے اور آئی سی سی سے غیر جانبدارانہ رویے کا مطالبہ کرکے بالکل درست مؤقف اپنایا ہے۔

سابق کپتان نے زور دیا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفافیت کے ساتھ حل کرنا ناگزیر ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ پر کوئی حرف نہ آئے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تاہم اس دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحہ کرنے سے گریز کیا، جسے شائقین نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید