• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سٹی میں زمینی آپریشن ابتدائی مراحل میں ہے، اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں حماس کے تقریباً 2 سے 3 ہزار جنگجو موجود ہیں، غزہ سٹی میں زمینی آپریشن ابتدائی مراحل میں ہے۔ 

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سٹی میں زمینی آپریشن کیلئے فوجی دستوں میں اضافہ کریں گے، غزہ سٹی سے 40 فیصد فلسطینی جنوب کی جانب انخلا کر چکے ہیں۔ 

 اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں بالخصوص جنوبی غزہ میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں مزید توسیع کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کو شکست دینے کیلئے غزہ سٹی میں جتنا عرصہ بھی ضرورت پڑے آپریشن کیلئے تیار ہیں۔ زمینی افواج غزہ سٹی کے مرکز کی جانب مزید اندر کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید