ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے والے شخص کی شناخت بابک شہبازی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایران متعدد افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلقات کے الزام میں پھانسی دے چکا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی تاحال جاری ہے۔