• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے اسرائیلی وزراء پر پابندیوں کی تجویز دے دی

یورپی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس : فوٹو انسٹاگرام
یورپی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس : فوٹو انسٹاگرام 

یورپی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس نے اسرائیلی وزراء پر پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے پابندیوں کی تجویز میں اسرائیلی وزراء اتمار بن گویر اور بیزالیل سموتریچ شامل ہیں، یورپی کمیشن نے غزہ کی جنگ کے باعث اسرائیلی اشیاء پر آزاد تجارتی معاہدوں کو معطل کرنے کی تجویز بھی دی۔

یورپی کمیشن نے غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں اسرائیلی مصنوعات پر فری ٹریڈ معاہدوں کی معطلی کی باضابطہ تجویز پیش کر دی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے اس کے ساتھ ایک پابندیوں کا پیکیج بھی تجویز کیا ہے جس میں اسرائیلی وزراء اتمار بن گویر (وزیر برائے قومی سلامتی) اور  بیزالیل سموتریچ  (وزیر خزانہ)  کے نام بھی شامل ہیں۔

کایا کالاس نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ان پابندیوں کا مقصد غزہ کی انسانی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ جنگ ختم ہونی چاہیے، تکالیف رکنی چاہیئں اور تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے غزہ سٹی میں اسرائیلی زمینی آپریشن کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید