کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ہمارا میچ ونر ہے، ابرار احمد ہر میچ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں، تاہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
ادھر کپتان یو اے ای محمد وسیم کا کہنا ہے کہ بولرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو کم اسکور تک محدود کیا۔
محمد وسیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے لیکن کھیل کر تجربہ حاصل کیا۔
ایونٹ میں آج افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔