• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ پاکستانی ویمن کلب ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پہلی مرتبہ پاکستانی ویمن کلب ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

پاکستانی کلب کراچی سٹی ایف سی ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں شریک ہوگی۔ کراچی سٹی ایف سی پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم بھی ہے۔

ساف ویمن کلب چیمپئن شپ 5 سے 22 دسمبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان کی کراچی سٹی ایف سی سمیت 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایونٹ میں بھارت سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلادیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید