• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر گاڑی کھینچنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آسٹریا کے ایک نڈر اسٹنٹ مین نے خود کو آگ میں لپیٹ کر نہایت کم وقت میں طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جوزف ٹوڈٹلنگ نے یہ حیران کن کارنامہ ویانا میں سرانجام دیا، جہاں انہوں نے محض 56.42 سیکنڈز میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے شخص قرار پائے۔

کارکردگی مکمل ہوتے ہی ان کی ٹیم نے فوراً 3 فائر ایکسٹینگوشر استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم پر لگی آگ بجھائی اور انہیں محفوظ بنایا۔

یاد رہے کہ جوزف اس سے قبل بھی آگ کے ساتھ کئی خطرناک ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، جس میں بغیر آکسیجن کے 5 منٹ 41 سیکنڈ تک خود کو آگ میں رکھنا اور جلتے ہوئے جسم کے ساتھ سب سے کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنا بھی شامل ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید