• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کرتب باز نے لباس میں آگ لگاکر بیک فلپ کا ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

ایک برطانوی ایڈوانچرر نے لباس میں لگی آگ کے ساتھ 30 سیکنڈ میں سات بار بیک فلپ (فضا میں معلق رہتے ہوئے پیچھے کی جانب قلابازی کھانا) کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔

28 سالہ ریان لونے ایک ایڈوانچرر ہیں اور وہ متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں۔ انھوں نے حفاظتی لباس پہن کر اس خطرناک جسمانی کرتب جس میں وہ مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں تھے یہ مظاہرہ کیا۔

ریان لونے نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انکا جسم کا حصہ منجمد ہو رہا تھا۔ کیونکہ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک جیل میں بھیگی ہوئی تھی جو مجھے آگ سے بچانے میں مدد کے لیے تھی اور اسے 24 گھنٹے کے تک فریزر میں رکھ کر دیا جاتا ہے یہ انتہائی سرد تھی۔

تاہم انھوں نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بار پورے جسم پر آگ موجود ہونے کے ساتھ پیچھے کی جانب معلق قلابازی کا ریکارڈ قائم کیا۔ جس کے فوری بعد آگ بجھانے والے آلے سے اسپرے کیا گیا اور شعلوں کو بجھانے کے لیے تولیے میں لپیٹا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید