• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ہر بالغ شخص کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش واپس لے لی گئی

امریکا میں ہر بالغ شخص کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش واپس لے لی گئی۔

یہ فیصلہ امریکی وزیر صحت رابرٹ کینیڈی کی ویکسین کمیٹی نے کیا ہے۔

رابرٹ کینیڈی کوویڈ ویکسین لگانے کے حامی نہیں اور انھوں نے وزارت میں آ کر پرانی ویکسین کمیٹی کے تمام افراد کو ہٹا کر اپنی مرضی کی ویکسین کمیٹی بنا دی تھی۔ 

نئی ویکسین کمیٹی نے شدید خطرے والے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین نہ لگانے کی سفارش کردی۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ کئی سالوں سے کوویڈ ویکسین معمول کے طور پر لگائی جاتی رہی ہے۔

صحت سے مزید