• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کا نوٹس

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

صوبائی وزیر نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیو اسٹاک کے ریسکیو پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے4.7 ملین مویشی متاثر ہوئے۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت و محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 5 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اس کے علاوہ سیلاب کے دوران 824 مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی۔

قومی خبریں سے مزید