• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ویٹیکن سٹی میں مسیحی برادری نے فلسطینیوں سے اظہار یکِ جہتی کیا ہے۔

ویٹیکن سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ پیٹرز کے دعائیہ اجتماع میں بینر لہرا کر غزہ میں امن کا مطالبہ کیا گیا۔

پوپ لیو نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ تشدد، جبری بے دخلی اور انتقام پر مبنی کارروائیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

پاپائے اعظم کا کہنا ہے کہ اقوام عالم کو امن کی ضرورت ہے، جو امن سے محبت کرتے ہیں وہ امن کے لیے کام کرتے ہیں۔ 

پوپ لیو چہاردہم نے غزہ سے اظہارِ یک جہتی کرنے والی کیتھولک تنظیموں کو بھی سراہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید