حیدرآباد میں کوٹری اور بھولاری اسٹیشن کے درمیان مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔
ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن اسد مہر کے مطابق 11 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، باقی 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریفک بحال ہے، ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے مطابق گزشتہ رات کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں۔