• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کی تلوار نگلنے والی فنکارہ کی ویڈیو وائرل

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

نیویارک کی معروف فنکارہ گِن منسکی نے ایک حیرت انگیز ویڈیو کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کو دنگ کر دیا، ویڈیو میں ان کے گلے کے اندر کا منظر دکھایا گیا ہے جب وہ 18 انچ لمبی تلوار نگل رہیں تھیں۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر مڈٹاؤن ایسٹ میں بنائی گئی ہے، جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ تلوار کس طرح فنکارہ کے لیرنکس larynx سے گزرتی ہوئی غذائی نالی میں اترتی ہے۔

گِن منسکی نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے بعد یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

 میڈیکل سینٹر کی جانب سے یہ ویڈیو ایک تعلیمی سلسلے کے حصے کے طور پر جاری کی گئی ہے، جس میں ماہرین موسیقاروں اور فنکاروں کے گلے کا بھی معائنہ کرتے ہیں تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ وہ اپنے فن میں آواز اور سانس کے نظام کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر ناصرف دلچسپ ہے بلکہ طبی حوالے سے بھی معلوماتی ہے، کیونکہ اس سے انسانی گلے اور غذائی نالی کے نظام کو قریب سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید