• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں سرجری کے بارے میں بتایا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے سرجری کرائی ہے، میں ایک ہفتہ اسپتال میں رہا اس دوران دو دن آئی سی یو میں گزارے۔ 

بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ سرجنز اور ان کی ٹیم نے غیر معمولی کام کیا ہے، اب سب کچھ بہتر جا رہا ہے، جب دل کی سرجری ہو تو پھر آپ کو کچھ وقت احتیاط سے گزارنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 6 ہفتے گھر پر گزارے لیکن کچھ نہ کرنے کا فائدہ نہیں ہوا، اب مجھے کام کرنا ہے تاکہ بتاؤں کہ سرجری کامیاب ہے۔

واضح رہے کہ 47 سالہ بریڈ ہیڈن کچھ عرصے سے منظر سے غائب تھے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ، 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید