انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر دیے۔
فلپائن کے سابق صدر ڈوٹیرٹے پر الزام ہے کہ اُنہوں نے بطور میئر اور صدر منشیات کے خلاف مہم کے دوران درجنوں ماورائے عدالت قتل میں کردار ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سابق صدر 2013ء تا 2016ء ڈواؤ سٹی میں بطور میئر 19 افراد کے قتل میں ملوث رہے جبکہ بطور صدر ڈوٹرٹے پر 14 ہائی ویلیو ٹارگٹس اور دیگر 45 افراد کو مارنے یا مروانے کی کوشش کا الزام شامل ہے۔
دوسری جانب سابق صدر ڈوٹیرٹے اپنی ایک خطرناک مہم پر بھی معافی مانگنے سے انکاری ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
ڈوٹیرٹے مارچ سے دی ہیگ میں زیرِ حراست ہیں تاہم اِن کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ صحت کی خرابی کے باعث ٹرائل کا سامنا نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ ڈوٹیرٹے پہلے سابق ایشیائی سربراہ مملکت ہیں جن پر آئی سی سی کی جانب سے فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔