پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو بھارتی ڈیزائنرز کے ڈیزائن کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
عائزہ خان آج کل اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کا بھائی کی شادی کی تقریبات کے لیے ملبوسات کا انتخاب کرتے ہوئے بھارتی ڈیزائنرز کو کاپی کرنا پسند نہیں آیا۔
عائزہ خان بھائی کی شادی کی ایک تقریب میں گلابی رنگ کی قمیض اور الہٰ دین شلوار میں ملبوس نظر آئیں جو بھارتی ڈیزائنر کی کاپی تھا۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے بھائی کی مہندی کی تقریب میں بھی بھارتی ڈیزائنر کا کاپی کیا ہوا سبز رنگ کا لباس پہنا۔
عائزہ خان کے مداحوں کو ان کا بھارتی ڈیزائنرز کی کاپی کرنا بالکل بھی پسند نہیں آیا اس لیے وہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر شدید تنقید کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب پاکستان میں بہت اچھے ڈیزائنرز موجود ہیں تو کاپی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جب سوٹس کی بات کی جائے تو پاکستان کے ڈیزائن سب سے بہترین ہیں۔
کپڑوں کے ڈیزائن کاپی کرنے کی وجہ سے اداکارہ پر صرف ان کے مداحوں نے ہی نہیں بلکہ بھارتی ڈیزائنر نے بھی تنقید کی۔
واضح رہے کہ عائزہ خان نے پہلی بار بھارتی ڈیزائنرز کے کپڑوں کے ڈیزائن کاپی نہیں کیے بلکہ وہ اس سے پہلے بھی ایک بار ایسا کر چکی ہیں اور اس وقت بھی اداکارہ کو اسی طرح شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔