• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کانفرنس: عالمی رہنماؤں کو مائیک بندش کا سامنا کرنا پڑگیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

تکنیکی غلطی یا عالمی سفارتی پلیٹ فارم سے چھیڑ خانی؟  اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متعدد عالمی رہنماؤں کو فلسطین کانفرنس کے دوران مائیک بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے جب فلسطین کو تسلیم کرنے کا بیان دیا تو اِن کا مائیک بند ہو گیا۔

یہی نہیں ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے دوران بھی مائیک بند ہونے سے ترک صدر کی مترجمہ کو شکایت کرنی پڑ گئی۔

انڈونیشیا کے صدر کے خطاب کے دوران بھی مائیک کچھ سیکنڈز کے لیے اچانک بند ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ جنرل کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے یو این میں سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں آج کانفرنس بھی ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید