ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے نزدیک ڈرونز کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک پولیس بتایا کہ نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کے باعث ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن ایئرپورٹ 4 گھنٹے بند رہا۔
دنمارک پولیس نے بتایا کہ کوپن ہیگن ایئرپورٹ بند ہونے سے 20 ہزار مسافر متاثر ہوئے جبکہ 31 پروازوں کا رُخ تبدیل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرونز کسی ماہر آپریٹر کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔
یہ ڈرونز مختلف سمتوں سے آئے تھے اور کچھ دیر بعد غائب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے پیچھے کون ہے تاحال معلوم نہیں ہوسکا، تاہم اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔