• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات پر امریکا کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم پر تحقیقات کرنے کے ردِعمل میں امریکا کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنے ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا رواں ہفتے ہی بین الاقوامی فوجداری عدالت پر مکمل پابندیاں عائد کر سکتا ہے جس سے عدالت کے روزمرہ امور شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ادارہ جاتی پابندیوں پر غور جاری ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق عدالت کے پاس اصلاحات کے ذریعے راستہ بدلنے کا موقع ہے، بصورت دیگر قومی مفادات کے لیے اپنے فوجی اہلکاروں اور دیگر مفادات کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے قبل آئی سی سی کے متعدد پراسیکیوٹرز اور ججوں پر بھی پابندیاں لگا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید