دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی امپائرنگ کی۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈکی برڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل سمیت 69 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی امپائرنگ کی۔
ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، وہ اپنے کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔
یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔