سرگودھا(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال سید مخدوم ہارون احمد سلطان بخاری نےایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ ‘چوہدری منیب سلطان چیمہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل فاروق چیمہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ سرگودھا کی پہچان تھے ۔ عوام ان کی عزت کرتے تھے اور ہر جگہ ان کا عزت سے نام لیتے تھے۔ چوہدری انور علی چیمہ کی وفات سے ملک سینئر پارلیمنٹیرین سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ کا خلا پر کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ مرحوم عوامی خدمت اور تعمیر ترقی کے جذبہ سے سرشار تھے ۔