سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کرنیکی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز‘ ڈی آئی جیز کے علاوہ ڈی پی اوز‘ ڈی سی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آج جمعۃ المبارک کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماعات ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔