• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان پاکستان ٹیم و مینجمنٹ کا سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ نے سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلا لاگے سے والد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

سری لنکن کرکٹرز سے ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے دوران والد کے انتقال پر کپتان سلمان علی آغا، ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

دنیتھ ویلا لاگے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید نے بھی سری لنکن کرکٹر سے اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید