عالمی منظر نامے میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں تیز ہوتے ہی غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت دشمن حملوں میں مزید شدت آ گئی۔
پناہ گزین عمارتوں، اسکولوں، خیموں پر اسرائیلی فوج نے شدید بم باری کی ہے۔
صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی تجاویز نہ ماننے کا الزام مسترد کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ جنگ بندی کی کوششیں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ناکام بنائیں۔