مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندۂ خصوصی اسٹیووٹکوف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور غزہ امن کے لیے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی منصوبہ کچھ رہنماؤں کو دیا گیا ہے۔
اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کسی نہ کسی بریک تھرو کا اعلان کر سکتے ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ ایران سے بھی بات ہو رہی ہے، ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کے خواہشمند ہیں۔