• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ 2025ء: بھارتی اور بنگلادیشی کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہ ملایا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو اور بنگلادیشی کپتان جاکر علی نے ٹاس کا فیصلہ ہونے کے بعد روایتی انداز میں ہاتھ نہ ملایا۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے ٹاس نے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ٹاس کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ یہ ہے کہ ٹاس کے دوران سوریا کمار یادو اور جیکر علی نے ایک دوسرے سے روایتی انداز میں ہاتھ نہیں ملایا لیکن بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد مصافحہ کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی کپتان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے دونوں میچز میں پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ 

اب ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے ٹاس پر سوریا کمار یادو اور جاکر علی کے درمیان مصافحہ نہ ہونے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوش نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں عوامی انقلاب کے باعث شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تحتہ الٹنے کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے باہمی تعلقات اُبھر کر سامنے آ رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید