• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملوں میں 18فلسطینی شہید

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں گھر پر موجود بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 2 جبکہ جنوب میں خان یونس میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 419 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید