• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی ویر چھوٹرانی کو شکست دے دی۔

کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش میں اشعب عرفان نے سیڈ نمبر 4 ویر چھوٹرانی کو 3۔ 2 سے شکست دی۔ بھارتی پلیئر کے خلاف اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔

بھارتی پلیئر کو شکست دے کر اشعب عرفان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے نور زمان بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو شکست دی۔

کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید