• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینز کی جیب کے اندر ایک چھوٹی سی جیب کیوں ہوتی ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جینز کی جیب کے اندر ایک اور چھوٹی جیب دیکھ کر یہ سوال تو کئی لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ آخر یہ چھوٹی سی جیب بنانے کا مقصد کیا ہے؟

بظاہر تو یہ جیب چھوٹی ہونے کی وجہ سے بالکل بے کار محسوس ہوتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ یہ جیب بنانے کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔

جینز میں یہ چھوٹی سی جیب امریکی ڈیزائنرز لیوی اسٹراس اور جیکب ڈیوس نے 1873ء میں متعارف کروائی تھی۔

یہ چھوٹی سی جیب جینز میں گھڑی رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی کیونکہ اس وقت امریکا میں جینز کے خریدار زیادہ تر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے محنت کش لوگ تھے تو یہ جیب چرواہوں کے بہت کام آتی تھی۔

بعد ازاں، جینز کا یہ اسٹائل دنیا بھر میں مقبول ہوگیا اور موجودہ دور میں جب اس چھوٹی سی جیب کی جینز میں کوئی ضرورت باقی نہیں رہی تو اسے صرف جینز کے ڈیزائن کو برقرار رکھنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید