• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا: امریکی صدر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جَلد ممکن ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اسرائیلی وزیرِ اعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نیتن یاہو مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اعلان کریں گے جس سے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہو جائے گا۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حکام نے کہا تھا کہ نیتن یاہو جو کچھ کریں گے اس پر پہلےٹرمپ کو قائل کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید