سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے جینیوا سے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پہلے علاج مکمل کرانے کے بعد جینیوا سے لندن آنے کا پروگرام تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ جینیوا کے اسپتال میں رہے، نواز شریف اب پروسیجر کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے ہفتہ کو لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔