غزہ میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اپنا کام روک دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (MSF) نے ایک بیان میں کہا کہ زندگیوں کے لیے خطرات ناقابل قبول حد تک بڑھ گئے ہیں اس لیے اپنی زندگیاں بچانے کی وجہ سے یہاں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آور اسرائیلی افواج ہم سے اب ایک کلومیٹر کے سے بھی کم فاصلے تک پہنچ چکی ہیں۔
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے ایمرجنسی کوارڈینیٹر جیکب گرینجر نے بتایا کہ اب آپریشن روکنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں بچا۔