• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمالیہ: پاکستان رگبی ٹیم کے سابق کپتان کا گھر بھی سیلاب کی نذر

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کمالیہ کے نواحی گاؤں میں پاکستان رگبی ٹیم کے سابق کپتان شبیر احمد کا گھر بھی سیلاب کی نذر ہوگیا۔

شبیر احمد کے گھر کی چار دیواری مکمل گر گئی اور کمروں میں دراڑیں بھی  پڑ گئیں جس کے بعد ان کے اہلخانہ کھلے آسمان تلے رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2008 سے 2015 تک پاکستان رگبی ٹیم کی نمائندگی کی اور اعزازات جیتے، جینتے والے میڈل اور کپس میرے پاس موجود ہیں۔

شبیر احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے، اپنا گھر تعمیر کرنے کی سکت نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید