• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ طالبانوں تک بنوں پولیس کا پیغام پہنچا دیں کہ انہوں نے جو کرنا تھا اب تک کرلیا۔ آج تک بنوں پولیس دفاع کر رہی تھی۔ اب پولیس میدان میں آگئی ہے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی۔

سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ 

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آپریشن فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید