• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی نئی ریڈ بک میں 6 خواتین سمیت انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔

سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر فہرست ہے، ریڈ بک میں ایف آئی اے کراچی زون کو مطلوب 10 لاہور زون کے 14، اسلام آباد کے 25 ، فیصل آباد کے 13، ملتان کے 3، بلوچستان اور کے پی زون کے ایک، ایک انسانی اسمگلر کا نام شامل ہیں۔

ریڈ بک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، بیرون ممالک میں روپوش ملزمان کے ریڈ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید