بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دمری نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی اپنی جدوجہد اور چیلنجز کا ذکر کردیا۔
ایک انٹرویو میں ترپتی دمری نے کہا کہ ادکاری میں دلچسپی برقرار رکھنے کےلیے تازگی اور جدت لانا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں باہر سے آنے والوں کےلیے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانا مشکل ہے، اس چیلنج کا سامنا ہر فنکار کو ہوتا ہے۔
بالی ووڈ ادکارہ نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے دیے جانے والے آڈیشنز کی ٹینشن کیمرے کے سامنے کام کرنے سے زیادہ ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آڈیشنز میں کم وقت اور بہت سے ناظرین کے سامنے کردار کو مکمل طور پر نبھانا ہوتا ہے، یہ عمل کبھی کئی ماہ تک چلتا ہے۔
ترپتی دمری نے یہ بھی کہا کہ ایک اداکار کو ہمیشہ اپنے کام میں جدت، توانائی اور نئے پن کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے تاکہ دیکھنے والے اُس سے بور نہ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس چیلنج کو ایک نعمت سمجھتی ہیں، فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی ہنر مند ہیں جو مواقع کے منتظر ہیں، بالی ووڈ میں اپنی محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی ہے۔
ترپتی دمری نے 2017ء میں فلم پوسٹر بوائز سے کیریئر شروع کیا، اُس کے بعد لیلیٰ مجبوں، بلبل اور کلاں جیسی فلموں میں کام کیا۔
ان کی وجہ شہرت سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ ثابت ہوئی، وہ آخری فلم دھڑک 2 میں دیکھی گئی، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ریلیز کی گئی۔