• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

سیکیورٹی فورسز کے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج مارے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد غار کی جانب بھاگ رہے ہیں، ویڈیو میں واضح طور پر وہ دہشتگرد دکھائی دے رہے ہیں جنہیں ہلاک کیا گیا ہے، آپریشن میں 7 سے 10 خوارجین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےخلاف دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اہلکاروں کے ساتھ جشن منایا۔

قومی خبریں سے مزید