برطانیہ میں ایمبولنس سروسز فراہم کرنے والے 2 اہلکاروں کو مبینہ طور پر بیمار مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے مرنے کےلیے گھر پر ہی چھوڑ دینے کے الزا م میں حراست میں لے لیا گیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 ایمبولنس سروسز کے ورکرز کو 2 سالہ تحقیقات کے بعد مبینہ طور پر مریضوں کی موت کا سبب جان کر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی کیئر اسسٹنٹ پر الزام ہے کہ اس نے مریضوں کے مشاہدے کے دوران بدعنوانی کا مظاہرہ کیا تاکہ وہ 999 کی ایمرجنسی کال آؤٹ سے جلد جان چھڑا سکے۔
پیرا میڈک پر الزام ہے کہ اس نے جان بوجھ کر مریضوں کو سنگین لاپرواہی کرتے ہوئے گھر میں ہی چھوڑ دیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہائی دی گئی ہے، 2023 میں ولٹ شائر پولیس کو پہلی بار رپورٹ آنے کے بعد ایک بڑی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔