• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا: محسن نقوی

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔

انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی، قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر سب کچھ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر 10 دن پہلے اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، جہاز پر ایل پی جی موجود تھی جو یمنی پورٹ پر اتاری جانی تھی۔

مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن جا رہا تھا کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گیا، بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید