• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل عمری کے اہم اور آسان اصول

عمر رسیدہ خاتون ماریا برانیاس مورر نے طویل عمری کے اہم، سادہ اور آسان اصول بیان کردیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 117 سالہ عمر رسیدہ خاتون نے کہا کہ طویل عمر کے لیے زندگی میں سادگی، صحت مند عادات اور مثبت طرز زندگی کو اختیار کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صرف صحت بخش خوراک ہی کافی نہیں بلکہ جسمانی سرگرمی، سماجی تعلقات، سادہ طرز زندگی اور نشہ آور چیزوں سے پرہیز کو زندگی کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

ماریا برانیاس مورر نے مزید کہا کہ ان اصولوں کی بدولت طویل، متحرک اور خوشگوار زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

کھانے میں سبزیاں، پھل، دالیں، زیتون کا تیل، مچھلی اور ڈرائی فروٹ کھائیں، ساتھ ہی سرخ گوشت، فاسٹ فوڈ اور میٹھے سے ہر ممکن انداز میں پرہیز کریں۔

چہل قدمی کو معمول بنائیں، روزانہ 1 گھنٹہ پیدل چلیں، مزید متحرک زندگی کے لیے جم جا کر ایکسرسائز کریں۔

دہی کے استعمال کو زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ آنتوں کی صحت بہتر ہو اور بڑھاپا کم تکلیف دہ ہو۔

خاندانی اور سماجی تعلقات کو مضبوط کریں، دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ وقت گزاریں، کتابیں پڑھیں، باغ بانی اور موسیقی سے شغف رکھیں۔

طویل عمری کےلیے سگریٹ اور شراب نوشی سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔

صحت سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید