ایشیا کپ فائنل کے لیے دبئی پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے۔ اس سلسلے میں پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایات نامہ جاری کردیا۔
دبئی پولیس کے مطابق شائقین میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں، ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ ہوگا، دوبارہ انٹری کی اجازت نہیں ہوگی۔
دبئی پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں آتش گیر مواد، ہتھیار، لیزر پوائنٹر اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی اشیاء بھی ممنوع ہے۔
دبئی پولیس کے مطابق فائنل میچ میں سیاسی بینرز اور غیر منظور شدہ بورڈز لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔