ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سیاست دان بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگئے۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ قومی کھلاڑی جذبے اور اتحاد سے میدان میں اتریں، کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہین فائنل میں جذبے اور جواں مردی سے کھیل کر سرخرو ہوں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو دعا ہی نہیں چاہیے دوا بھی کرنا ہوگی، اچھا کھیلیں تو کامیابی یقینی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا پیغام دیا اور کہا کہ دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔