• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا جنہیں راجر بنی کے سبکدوش ہونے کے بعد بی سی سی آئی کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، وہ نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوجیت سیکیا کو سیکریٹری اور اے رگھو رام کو نیا خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 157 فرسٹ کلاس گیمز کے تجربہ کار 45 سالہ متھن منہاس بی سی سی آئی کے 37 ویں صدر ہیں، انہوں نے راجر بنی کے استعفے کے بعد صدر کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی۔

اس سے قبل راجر بنی اور سابق کپتان سارو گنگولی بھی بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید