امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب آن بورڈ ہیں۔
اپنی ٹرتھ سوشل پوسٹ پر ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے حوالے سے مشرقِ وسطیٰ کے ملکوں سے بات چیت جاری ہے، اسرائیلی وزیرِ اعظم اور حماس بھی اس گفتگو سے باخبر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات چیت اس وقت تک جاری رہے جب تک کہ اس کی ضرورت ہو گی۔