امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہو گی۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔
ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنی سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پوسٹ میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے، سب تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری غزہ پر ڈیل ہو جائے گی۔