ملتان ( سٹاف رپورٹر) تکنیکی خامی کی بناء پر نجی ایئرلائن کا ایک اور طیارہ ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز اے بی کیو 320گزشتہ روز ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تو اس میں تکنیکی خامی ظاہر ہوئی جس کی بنا ء پر طیارہ پرواز کے قابل نہیں تھا۔اسی وجہ سے اسے گراؤنڈ کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک ماہ میں تکنیکی خامیوں کی بناء پر مذکورہ ائیرلائن کا تیسرا طیارہ گراؤنڈ کیا جارہا ہے ۔