سوٹ جیکٹ جسے عام طور پر کوٹ کہا جاتا ہے اس کے ڈیزائن میں کچھ دلچسپ راز موجود ہیں جن میں ایک راز اس کی آستینوں پر لگے ہوئے بٹن بھی ہیں۔
کوٹ کی آستینوں پر لگے بٹنوں کو سرجنز کف (Surgeon's cuffs) بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بٹن اس وقت کوٹ کا حصہ بنے جب ڈاکٹر میڈیکل اسکربز کی بجائے سوٹ پہنتے تھے۔
اس وقت کوٹ کی آستینوں میں موجود ان بٹنوں کو کھول کر ڈاکٹرز کو کوٹ اور شرٹ کی آستینوں کو اوپر اٹھا کر ہاتھ صاف کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔
اس زمانے میں کوٹ کی آستینوں پر بٹن بالکل اسی طرح لگائے جاتے تھے جس طرح آج کے دور میں شرٹس کی آستینوں کو کھول کر اوپر چڑھانے کے لیے ان پر بٹن لگے ہوتے ہیں۔
مگر اب کوٹ کی آستینوں پر یہ بٹن محض سجاوٹ کے لیے لگائے جاتے ہیں کیونکہ اب کوٹ کی آستینوں کو کھولنا ہمیشہ ممکن نہیں۔