• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد لطیف کا ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے سی سی کے سربراہ سے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اور ایوارڈزز وصول کرنے سے انکار کے بعد آئی سی سی سے معطل ہونے کے لیے بھارتی ٹیم ایک اچھی امیدوار ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اے سی سی کے سربراہ سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے لیکن چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لیے معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سابق کپتان نے اس واقعے کو کرکٹ کے لیے ایک بدنما دن قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کے اسپرٹ اور جنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اس لیے اس رویے پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید