بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سیاسی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم سبریمینیم نے بتایا کہ سیاسی ریلی میں 40 افراد ہلاک جبکہ 124 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔
ریاست کے وزیر صحت نے بتایا کہ تامل فلموں کے اداکار وجے کی سیاسی جماعت ٹی وی کے (Tamilaga Vettri Kazhagam) کے سربراہ کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے حادثہ پیش آیا۔
اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی ریلی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے آنے سے بھگدڑ مچی جس کی وجہ سے اموات ہوئیں۔